
دربار میاں علی شہاری رحمہ اللہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس کے آخری روز روایتی کھیل تماچے دار کبڈی میچ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور کبڈی پلیئرز نے حصہ لیا اور اپنی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ کبڈی مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے کھیل کا میدان نعروں اور تالیوں سے گونجتا رہا۔
کبڈی میچ میں خصوصی شرکت پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نے کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مہر تیمور امجد لالی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور شاندار…
- 0
- 0
- 0