ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں کا دورہ کیا،
جہاں انہوں نے ہسپتال میں جاری طبی و انتظامی امور، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور بچہ وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ، جنرل وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں جا کر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے، ادویات، طبی سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی موجودگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام طبی و انتظامی امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے
اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں ڈاکٹر شہزاد خلیل، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ انتظامی و طبی افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
