لالیاں میں سموگ کے تدارک کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم خان نے کی۔سیمینار میں شہریوں اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت لالیاں میں بھی سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محکمہ زراعت اسلم خان نے کی ۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں اور کسانوں کو ماحولیاتی آلودگی کے اسباب سے متعلق آگاہ کیا گیاسمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و دیگر افسران کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات، کچرا، پلاسٹک اور دیگر آلودگی پیدا کرنے والی اشیاء کو کھلے عام جلانے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس عمل سے سموگ اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکڑ نے کہامحکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں اور نمبرداروں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے ماحول دوست طریقے اختیار کریں۔ پنجاب ماحولیاتی تحفظ قوانین کے تحت خلاف ورزیوں پر کارروائی اور جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔۔۔
