پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ مختلف گھروں میں کام کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہے۔
الزام ہے کہ عاشق حسین بھٹی نے اسے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا اور اس بہانے اس کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔ درخواست گزار خاتون کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اسے اپنے اعتماد میں لے کر تقریباً دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔
درخواست میں خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اسے مختلف مواقع پر دھمکایا بھی گیا۔ خاتون کی درخواست موصول ہونے پر تھانہ لالیاں پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ زیرِ دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے
واقعہ کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔*پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی شکایات پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرتے ہوئے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔*
